تھانہ کرم داد قریشی کا سب انسپکٹر انٹی کرپشن کو پیارا ھو گیا۔

تفصیل کے مطابق انٹی کرپشن مظفرگڑھ کو درخواست دیتے ھوئے نجف بن نعیم ولد نعیم اختر قوم سید بخاری ساکن محلہ بخاری مظفرگڑھ نے موقف اختیار کیا کہ قبل ازیں مقدمہ نمبر 1204/24 میں میری گرفتاری عمل میں لائی گئی دوران جامہ تلاشی مجاہد حسین اے ایس آئی حال سب انسپکٹر ساکن واپڈا کالونی کوٹ ادو نے میرا موٹر سائیکل چائینہ ، موبائل فون OPO اور نقدی 17600 روپے اپنی تحویل میں لے لئے اب جب عدالت سے ضمانت پر رہا ھو کر سب انسپکٹر مجاہد حسین سے اپنی رقم موبائل اور موٹر سائیکل کی واپسی کا تقاضا کیا تو موصوف نے مجھ سے 20000ھزار روپے رشوت طلب کی جوکہ میں نے اسے ادا کر دئیے لیکن اس نے میرا سامان واپس کرنے کے عوض مزید 10000 ھزار طلب کئیے جس پر سول جج مجسٹریٹ درجہ اول سہیل خالد کی نگرانی میں انٹی کرپشن کی ٹیم نے مقدمہ درج کرکے ریڈ کیا اور مجاہد حسین سب انسپکٹر سے نشان زدہ نوٹ برآمد کر کے ثبوتوں کے ساتھ ملزم کو مجسٹریٹ کی موجودگی میں موقع پر گرفتار کر کے حوالات بھیج دیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے