مظفرگڑھ چوک قریشی کے علاقے کی رہائشی بزرگ خاتون زرینہ بی بی نے اپنے بیٹوں کے ھمراہ پریس کلب مظفرگڑھ میں پریس نمائندوں سے بات چیت کرتے ھوئے بتایا کہ میری بیٹی جوکہ نویں جماعت کی طالبہ ھے پیدل سکول جایا کرتی ھے راستے میں ملزمان محمد شہباز اور عصمت اللہ چھیڑ چھاڑ کرتے تھے جس پر میرے بیٹے محمد انصار نے انہیں منع کیا جس کا ملزمان کو کافی رنج تھا اگلے دن میرا بیٹا گلی میں کھڑا تھا کہ کار سوار اوباش محمد شہباز اور عصمت اللہ نے آتے ہی میرے بیٹے پر فائر کھول دیئے میرا بیٹاخون میں لت پت ھو کر زمین پر گر پڑا شہباز نے ایک اور فائر اس کی ٹانگ پر کیا اور فرار ہوگئے میرے بیٹے کو تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیاگیا جہاں پر ڈاکٹروں نے ایک ٹانگ کاٹ دی اور دوسری کے متعلق بورڈ کے فیصلہ کا انتظار کیا جارہا ھے زرینہ بی بی نے بتایا کہ مقدمہ درج ھونے کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جارہا انہوں نے حکام بالا سے انصاف کی اپیل کرتے ھوئے کہا ھے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ آئیندہ کےلئے علاقے کی بہو بیٹیوں کی عزت ان غنڈوں سے محفوظ رھے اور اس قسم کے واقعات رونما نہ ھوں
Related Posts
انڈیا کی طرف سے چھوڑے گئے پانی سے آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی ہائی الرٹ جاری۔
- Saeed Bokhari
- اگست 29, 2025
- 0
انڈیا کی طرف سے چھوڑے گئے پانی نے سیلاب کی صورت اختیار کرلی اس سیلاب کے خطرے کے پیش نظر نارووال،شکرگڑھ،لاھور،شیخو پورہ ،ننکانہ صاحب،اوکاڑہ،ساہیوال، پاک […]
کوٹ ادو نورشاہ روڈ پر گرم تار کول کا ٹرک کلٹی دس بندے شدید زخمی
- Saeed Bokhari
- ستمبر 15, 2025
- 0
کوٹ ادو ابھی ابھی پتہ چلا ھے نورشاہ روڈ بستی ولووالا کے نذدیک گرم تارکول کا ٹرک الٹنے سے سڑک کنارے بیٹھے تقریبا دس لوگ […]
30 روپے کی خاطر دو بھائیوں کو قتل کرنےوالےدو ملزموں سمیت 4 افراد ہلاک۔
- Saeed Bokhari
- اگست 29, 2025
- 0
تفصیل کے مطابق چند روز قبل 30 روپے کے تنازعہ پر دو سگے بھائیوں کو رائیونڈ میں بہیمانہ تشدد کرکےقتل کرنے والے زیر حراست ملزمان […]