دائرہ دین پناہ کے قریب تیز رفتار ٹینکی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی موقع پر جاں بحق اہلیہ اور آٹھ ماہ کا بیٹا شدید زخمی ۔ تفصیل کے مطابق پنتالیس سالہ ریاض حسین ولد امام بخش قوم کھوسہ سکنہ چک نمبر 172 ٹی ڈی اے ضلع لیہ اپنی اہلیہ زینب بی بی اور دو بچوں پانچ سالہ صائمہ اور آٹھ ماہ کا بیٹا اویس کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ڈیرہ غازیخان سے اپنے گھر چک نمبر 172 ٹی ڈی اے واپس جا رھے تھے کہ دائرہ دین پناہ کے قریب تیز رفتار ٹینکی کی ٹکر لگنے سے موٹر سائیکل سوار 45 سالہ ریاض حسین اور 5 سالہ بیٹی صائمہ موقع پر ہی جانبحق ہوگئے جبکہ اہلیہ زینب بی بی اور 8 ماہ کا بیٹا اویس شدید زخمی ہوگئے جنہیں آر ایچ سی ہسپتال دائرہ دین پناہی میں ابتدائی طبی امداد دیکر نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا جہاں پر زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ھے ادھر ٹینکی ڈرائیور حادثہ کے بعد فرار ھوگیا جسے ایس ایچ او دائرہ دین پناہ نے تونسہ بیراج سے گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا تاہم حادثہ کا شکار افراد کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ۔
Related Posts
سرکاری حج سکیم درخواستوں کی وصولی مکمل ایک لاکھ اٹھارہ ہزار ساٹھ درخواستیں موصول۔
- Saeed Bokhari
- اگست 29, 2025
- 0
سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل ھوگیا جس کے بعد مزید درخواستوں کی وصولی روک دی گئی ھے ۔ ملک […]
انڈیا کی طرف سے چھوڑے گئے پانی سے آنے والے سیلاب نے تباہی مچادی ہائی الرٹ جاری۔
- Saeed Bokhari
- اگست 29, 2025
- 0
انڈیا کی طرف سے چھوڑے گئے پانی نے سیلاب کی صورت اختیار کرلی اس سیلاب کے خطرے کے پیش نظر نارووال،شکرگڑھ،لاھور،شیخو پورہ ،ننکانہ صاحب،اوکاڑہ،ساہیوال، پاک […]
لکی مروت کے نواہی علاقے میں کار میں موجود زنا کے مرتکب جوڑے سنگسار کرنے بعد ذندہ جلا دیا گیا۔
- Saeed Bokhari
- اگست 29, 2025
- 0
تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے نواہی علاقے میں ایک اندوہناک واقعہ پیش آیا جہاں کار میں موجود مبینہ طور پر زنا میں ملوث ایک […]