انٹی کرپشن مظفرگڑھ نے 7 اہلکاروں اور 22 ٹھیکیداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تفصیل کے مطابق ضلع کونسل مظفر گڑھ کے پتن کے ٹھیکوں کی نیلامی میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ھوا ھے انٹی کرپشن نے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 7 اہلکاروں اور 22 ٹھیکیداروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ 2 اہلکار گرفتار اس کرپشن میں ضلع کونسل کے دو سابق چیف آفیسر اور ایک سابق فنانس آفیسر بھی ملوث پائے گئے ہیں ایف آئی آر کے مطابق ان افراد نے ملی بھگت سے من پسند ٹھیکیداروں کو رشوت وصول کرکے غیر قانونی طور پر نوازا یعنی غیر شفاف طریقے سے پتن کے ٹھیکے الاٹ کئے جس سے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچا گرفتار اہلکاروں میں نوید اور حسن شامل ہیں جبکہ دیگر کی گرفتاری کےلئے کوششیں جاری ہیں ۔
Related Posts
سرکاری حج سکیم درخواستوں کی وصولی مکمل ایک لاکھ اٹھارہ ہزار ساٹھ درخواستیں موصول۔
- Saeed Bokhari
- اگست 29, 2025
- 0
سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا عمل مکمل ھوگیا جس کے بعد مزید درخواستوں کی وصولی روک دی گئی ھے ۔ ملک […]
30 روپے کی خاطر دو بھائیوں کو قتل کرنےوالےدو ملزموں سمیت 4 افراد ہلاک۔
- Saeed Bokhari
- اگست 29, 2025
- 0
تفصیل کے مطابق چند روز قبل 30 روپے کے تنازعہ پر دو سگے بھائیوں کو رائیونڈ میں بہیمانہ تشدد کرکےقتل کرنے والے زیر حراست ملزمان […]
ریٹائیرڈ جج کے خلاف محکمانہ کاروائی کاآغاز۔
- Saeed Bokhari
- اگست 29, 2025
- 0
سیشن جج اِبراھیم اصغر کی کرسی چومنے اور کرسی کو سیلوٹ کرنے کی وائرل ویڈیو پر چیف جسٹس ہائی کورٹ میڈم عالیہ نیلم کا سخت […]